11:56:57 PM, 09-Sep-2024 |
⏎ پانی کی ٹنکی:
جامعہ میں طلبہ کی روز افزوں زیادتی کی وجہ سے پانی کا موجودہ نظام بہت ناکافی ہورہا ہے،طلبہ اپنی تمام تر ضرویات نہانا،دھونا،وضو،غسل وغیرہ ہینڈ پمپ اور کچھ چھوٹی ٹنکیوں کے ذریعہ پوری کرتے ہیں، اس لئے شدت سے پانی کی ٹنکی کی جامعہ کو ضرورت ہے، اہل خیر خصرا ت ا س عظیم کارِ خیر میں حصہ لے کر ثواب دارین حاصل کریں۔
⏎ کتابوں کا انتظام:
علماء اور طلبہ کے لئے کتابیں ہی اصل ہتھیار ہیں، اور ہر ادارے کی یہ بنیادی ضرورت ہوتی ہے، جامعہ میں کتابیں نا کے برابر ہیں، اس لئے کتابوں کی فراہمی اب جامعہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لئے اصحاب ِ خیر حضرات اس صدقۂ جاریہ میں اپنی طرف سے اور اپنے مرحوم والدین یا رشتہ داروں کی طرف سے ضرور حصہ لے کر ان کے اور اپنے رفع درجات ومغفرت کا ساما ن کریں۔
⏎ بڑے جنریٹر کا حصول:
یہاں بجلی کا جو نظام ہے اس سے ہم سب واقف ہیں، مدرسہ کے پاس جو جنریٹر ہے وہ بہت ناکافی ہے، اس لئے طلبہ کرام کو قرآن ِ کریم حفظ کرنے اور پڑھنے وغیرہ میں خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے ایک بڑے جنریٹر کا حصول جس کی لا گت تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ ہے، اشد ضروری ہے، اصحابِ خیر اس طرف خصوصی توجہ فرمائیں۔
⏎ ڈائننگ ہال کی تعمیر:
جامعہ میں فی الوقت طلبہ کو انفرادی طور پر کھانا تقسیم کردیا جاتا ہے، اور طلبہ اپنے طور پر کمروں میں کھانا کھالیتے ہیں، مگر اس سے جہاں کھانا ضائع ہوتا ہے وہیں صفائی وغیرہ میں بھی دشواریاں پیش آتی ہیں، بالخصوص برسات کے موسم میں طلبہ کو مطبخ سے کھانا لانے کے لئے جانے اور آنے میں بے پناہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے طلبہ عزیز کو کھانا کھلانے کے لئے ایک ڈائننگ ہال کی تعمیر از حد ضروری ہے، جس کی بنیاد بھی رکھی جاچکی ہے، مگر بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہنوز کسی طرح کا تعمیری کام نہیں ہوسکا ہے، اس طرف بھی آپ اصحاب ِ خیر کی توجہ کے ہم منتظر ہیں۔ اس میں تقریباً ۲۰/ لاکھ کا صرفہ ہے۔
⏎ دارالاساتذہ کی تعمیر:
جامعہ میں حضرات اساتذہ کرام کے لئے ”دارالاساتذہ“ کی تعمیر کا منصوبہ جامعہ کے روز قیام ہی سے ہے، اس لئے کہ اساتذہ کا اپنی فیملی کے ساتھ رہ کر مدارس کی خدمت کرنا آسان اور یکسوئی کا باعث ہے، اور اس کے دیگر بہت سے فائدے ہیں، اس کے لئے جامعہ کے ذمہ داران شروع دن ہی سے اس کے لئے فکر مند ہیں، جس کے لئے زمین کی خریداری بھی الحمد للہ ہوچکی ہے، مگر اسبا ب ووسائل نہ ہونے کی وجہ سے تاہنوز تعمیری کام نہیں ہوسکا ہے، امیدکہ آپ اصحاب ِ خیر کی توجہ شامل رہی تو جلد ہی اس کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
⏎ مدنی انگلش اسکول :
جامعہ کی سرگرمیوں اور خدمات کا دائرہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے جسکی وجہ سے اخراجات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے شہر میں بچیوں کی تعلیم کا کوئی بہتر نظم نہ ہونے کی وجہ سے بار بار تقاضا آرہا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کا کیا جائے، جس کے لیے ۲ ایکڑ زمین لی جا چکی ہے، جس میں نرسری تا 7 کلاس تک کی تعلیم کا نظم کیا جائیگا، جس میں قوم و ملّت کی بچیاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم بھی حاصل کر سکیں گی!
اسکول کے تعمیراتی پروجیکٹ پر 5,76,71,890.00 (پانچ کروڑ چھیتّر لاکھ اکھتّرہزار آٹھ سو نوّے)روپے کا صرف آئیگا۔ تمام اہل خیر،سماجی و ملی کارکنان اور دینی حمیّت رکھنے والے فرزندانِ توحید سے دردمندانہ گزارش ہے کی جامعہ کی تعلیمی و تعمیری ضرورتوں کی تکمیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے احباب کو بھی اس طرف متوجہ فرمائیں۔اللّٰہ اس کا اجر اپنے شایان شان آپ کو عطا فرمائے گا۔اللّٰہ ربّ العزّت ہمارا آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Jamia Husainia Madni Nagar Kishanganj
+91-9472477241, 9973918786
info@jamiah.in
www.jamiah.in