05:45:34 PM, 20-Apr-2024
+91-9472477241, 9973918786     info@jamiah.in
اردو English हिन्दी
فارغین طلبہ پورٹل
اہم خبریں / حالات حاضرہ

جمعیۃ علماءکشن گنج کی مجلس منتظمہ کااجلاس اختتام پذیربابری مسجدسےمتعلق سپرم کورٹ کےفیصلےکااحترام کیا جائے (2019-11-05)


 کشن گنج : ۴؍ نومبر
جمعیۃ علماء کشن گنج کی اہم مشاروتی میٹنگ کا آج جامعہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج میں انعقاد عمل میں آیا ، جس کی صدارت جمعیۃ علماء کشن گنج کے صدر محترم حضرت اقدس الحاج مولانا محمد غیاث الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیۃ علما ء بہار کے صدر محترم حضرت اقدس جناب مولانا ومفتی محمد جاوید اقبال صاحب قاسمی دامت برکاتہم شریک رہے ، اس اجلاس میں جمعیۃ علماء کی ممبر سازی سے متعلق اہم امور پر غور وفکر کیا گیا ، جس پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیۃ علماء کشن گنج کے ترجمان وسکریٹری جناب مولانا ومفتی محمد مناظر نعمانی صاحب قاسمی نے کہا کہ اس وقت جمعیۃ کے سوا کڑوڑ ممبران ہیں جنہیں اب بڑھا کر ڈھائی کڑوڑ کرنے مرکزی جمعیۃ نے فیصلہ کیا ہے اس لئے ہم لوگوں کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ، اسی پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کشن گنج کے جنرل سکریٹری جناب مولانا محمد خالد انور صاحب مدظلہ نے بھی ترغیبی بات کی جس پر تمام بلاکوں کے ذمہ داران نے اپنی فراخ دلی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اس سال جمعیۃ علماء کے اپنے ضلع کشن گنج سے ایک لاکھ تک ممبرسازی کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔
آج کی اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما جمعیۃ علماء بہار کے صد ر محترم نے ممبر سازی کے طریقہ کار اور اس کی اہمیت سے حاضر ین کو روشناش کرایا اور مختلف جہتوں سے جمعیۃ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایاکہ جمعیۃ کے وجود سے ہمارا اور ہمارے مدرسوں کا وجود باقی ہے، اس لئے اپنی بقا ء وتحفظ کے لئے جمعیۃ کے وجود کو استحکام بخشنے کی فکر کریں، انہوں نے کہا کہ اسپین میں ہماری ہزاروں سالہ تاریخ کو جب ختم کیا جارہا تھا تب وہاں مدارس تو بہت تھے مگر جمعیۃ نہیں تھی ، اس لئے ہزار سالہ تاریخ کو ختم ہونے میں دیر نہیں لگی، آپ نے تمام بلاکوں سے آئے ہوئے ذمہ داران ِ جمعیۃ کو تلقین کی کہ ۱۵؍ نومبر تک ملک کے مشہور قضیہ ’’بابری مسجد ‘‘ کا فیصلہ آنے کی توقع ہے، بحیثیت ایک شہری ہونے کے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ فیصلہ چاہے جیسا بھی آئے یہاں کے امن وامان کو بہر صورت بحال رکھنے کی ہم سب فکر کریں،اور حالات پر ہوری مستعدی کے ساتھ نظر رکھیں ۔
آج کی اہم نشست میں جمعیۃ علماء کشن گنج کے قائم مقام جنرل سکریٹر ی جناب مولانا محمد خالد انور صاحب کے استعفیٰ کو نامنظور کیا گیا اور تمام حاضری نے بشمول حضرت صدر محترم کے اپنے عہدہ پر قائم رہتے ہوئے جمعیۃ کے کاموں میں اپنی دلچسپی باقی رکھنے پر زور دیا جسے مولانا موصوف نے قبول کیا ، جس پر تمام حاضرین نے مسرت کا اظہار کیا ، آج کی اس مجلس میں جناب مولانا ریاض الدین صاحب، مکھیا محمد اظہار آصفی صاحب، ومولانا نوید عالم صاحب قاسمی ، مولانا عبد الرشید صاحب، مولانا الیاس مخلص صاحب، بھائی محمد مسلم صاحب، مولانا ہاشم انور صاحب ، مولانا عمیر انور صاحب ، قاری محمد جاوید صاحب، مولانا محمد امداد اللہ صاحب ، مولانا اسجد امینی صاحب ، مولانا اقبال قمر صاحب ، مولانا صدام صاحب، مولانا مسیح الاسلام صاحب، مولانا اصغر صاحب ، ماسٹر محمد طہٰ صاحب وغیرہم شریک رہے اور حصرت صدر محترم کی دعا پر مجلس اپنے اختتا م کو پہونچی ۔


درج ذیل خبر پڑھنے کے لئے ہیڈ لائن پر کلک کریں

Jamia Husainia Madni Nagar Kishanganj
+91-9472477241, 9973918786
info@jamiah.in
www.jamiah.in

Copyright © 2019 Jamia Husainia Kishanganj                   Website Developed By : Madni Soft Solutions (08273074473)

  • QR Code
  • Donation
  • Whats App
  • Facebook
  • Youtube
  • Twitter
  • Instagram