12:48:41 AM, 10-Sep-2024
+91-9472477241, 9973918786     info@jamiah.in
اردو English हिन्दी
فارغین طلبہ پورٹل
خدمات جامعہ حسینیہ

خدمات جامعہ حسینیہ علاقۂ سیمانچل کے ہر چھوٹے بڑے اس بات کے معترف ہیں کہ ۲۰/ویں صدی کے آخرتک پورے علاقہ میں قرآن ِ کریم کو مجہول پڑھنے کا رواج عام تھا، تصحیح وتجوید کا کہیں نام ونشان تک نہیں تھا، حتی کہ نورانی قاعدہ بھی جو تصحیح قرآن میں بہت ہی ممد ومعاون اور سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے، اس علاقہ میں نہیں ملتا تھا، ایسے وقت میں جامعہ نے اپنے خرچ سے بہت سے حفاظ کو گجرات اور دیگر علاقوں میں بھیج کر ”نورانی قاعدہ“ کی مشق وتمرین کرائی اور جامعہ میں ایک مخصوص لب ولہجہ میں قرآن ِ کریم کی تعلیم وتدریس کا آغاز ہوا، جس سے نہ صرف یہاں کے طلبہ مستفیض ہوئے بلکہ علاقہ واطراف کے مدارس سے اساتذۂ کرام بھی آکر نورانی قاعدہ کی مشق وتمرین اور تلاوت ِ قرآن کے لب ولہجہ سے واقفیت حاصل کرکے اپنے اپنے اداروں میں اس طریقۂ تدریس کو جاری کیا، جس کی بدولت آج الحمد للہ پورے علاقہ میں کوئی قابل ذکر ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں نورانی قاعدہ کی تعلیم نہ ہورہی ہو، جو اس جامعہ کا علاقۂ کشن گنج میں سب سے بڑا فیضان ہے، اسی لب ولہجہ اور تصحیح قرآن کی فکر ولگن کی وجہ سے طلبہ کی ایک بڑی تعدادہمہ وقت ادارہ میں رہ کر اپنی علمی تشنگی بجھاتے ہیں۔

Jamia Husainia Madni Nagar Kishanganj
+91-9472477241, 9973918786
info@jamiah.in
www.jamiah.in

Copyright © 2019 Jamia Husainia Kishanganj                   Website Developed By : Madni Soft Solutions (08273074473)

  • QR Code
  • Donation
  • Whats App
  • Facebook
  • Youtube
  • Twitter
  • Instagram