10:54:10 PM, 09-Sep-2024
+91-9472477241, 9973918786     info@jamiah.in
اردو English हिन्दी
فارغین طلبہ پورٹل
نظام تعلیم و تربیت

ابھی فی الوقت جامعہ میں درجات ِ دینیات،حفظ، فارسی اور عربی چہارم تک کی تعلیم ہورہی ہے، عربی وفارسی درجات کا نصاب تعلیم ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے عین مطابق ہے، اور شعبۂ حفظ ودینیات کی تعلیم اور طریقۂ تدریس ملک کے مشہور اور تجربہ کار اساتدہ کی رائے ومشورہ سے مرتب کیا گیاہے، جس کے الحمد للہ بہتر اور مثبت نتائج بر آمد ہورہے ہیں، طلبہ بڑی آسانی اور کم وقت میں تصحیح وتحفیظ قرآن پر اپنی گرفت مضبوط کر لیتے ہیں، اور ساتھ ہی حفظ وناظرہ کے بچوں کو اردو اور دینیات کی تعلیم اور لکھائی کا مشق کرایا جاتا ہے، اور عربی وفارسی کے طلبہ کے لئے ایک ایک گھنٹہ ہندی،انگلش اور حساب کے لئے متعین ہے، جس میں طلبہ دلچسپی اور پابندی سے شریک ہوکر ابتدائی عصری علوم سے واقفیت حاصل کرتے ہیں، اس نظام تعلیم میں خصوصیت کے ساتھ یہ بات مد نظر رکھی گئی ہے کہ شعبۂ ناظرہ کے طلبہ کا مکمل طور پر قرآن درست اور ضروری قواعد تجوید انہیں حفظ ہوجائے، تاکہ وہ اگر حفظ کے بجائے درجات ِ عربی وفارسی میں داخلہ لینا چاہیں تو قرآن صحیح طور پر مخارج اورقواعد تجوید کی رعایت کرتے ہوئے کہیں بھی تلاوت کرسکیں، اور درجات حفظ کے نظام میں یہ امر ملحوظ رکھا گیا ہے کہ انہیں بنیادی دینیات اور اردو لکھا ئی وپڑھائی سے مکمل واقفیت حاصل ہوجائے، تاکہ اگر وہ آگے تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکیں تو انہیں کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے۔

Jamia Husainia Madni Nagar Kishanganj
+91-9472477241, 9973918786
info@jamiah.in
www.jamiah.in

Copyright © 2019 Jamia Husainia Kishanganj                   Website Developed By : Madni Soft Solutions (08273074473)

  • QR Code
  • Donation
  • Whats App
  • Facebook
  • Youtube
  • Twitter
  • Instagram