11:34:48 PM, 10-Oct-2024
+91-9472477241, 9973918786     info@jamiah.in
اردو English हिन्दी
فارغین طلبہ پورٹل
زیر تعمیر پروجیکٹ

مسجد اسعد کی صحن کی توسیع جامعہ کے احاطہ میں الحمدللہ ایک وسیع وعریض مسجد ہے، جس کی صحن کا منصوبہ آج کئی سالوں سے تھا اب سال رواں اس کی توسیع کا کام شروع کیا گیا ہے، جو 106*55 فٹ لمبائی چوڑائی پر مشتمل ہے،اس وقت اس میں ماربل لگایا جارہا ہے، اس کے تینوں طرف سے ۳فٹ اونچی دیواریں بھی ہیں جس کی تزئین کاری بھی ہونی ہے۔
اس پر مجموعی صرفہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ اس کار خیر اور اس مسجد کی تعمیر وتوسیع میں (جو ہمہ وقت طالبان علوم نبوت کی تعلیم وعبادت اور نوافل وتلاوت سے معمور رہتی ہے) اپنی طرف سے اور مرحوم اعزہ کی طرف سے حصہ لے اجر عظیم کے مستحق ہوں ۔
اللہ رب العزت آپ کو اپنی شایان شان بدلہ عطافرمائے آمین کھیل کا میدان و چمن بندی جا معہ میں الحمدا للہ طلبہ کی جسمانی ورزش کے لئے کھیل کا ایک بڑا میدان موجود ہے ،جس میں فجر اور عصر کے بعد جسمانی ورزش کی غرض سے طلبہ واساتذہ کھیلتے ہیں۔ یہاں بھی طلبہ کی سہولت کے لئے کھیل کے حوالہ سے مختلف تعمیری کاموں کی ضرورت ہے۔یہ تمام تعمیراتی منصوبے ایک خطیر رقم چاہتے ہیں(۱۵؍لاکھ تقریبا)اورجامعہ کے سال رواں اخراجات (تقریباایک کروڑ کے قریب ہے) کے علاوہ ہیں۔جامعہ میں چندے کے لئے کوئی مہم چلانے کا بھی معمول نہیں ہے۔حکومت سے کوئی امداد طلب کرنا ادارے کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
لیکن اللہ تعالیٰـ کا معا ملہ ہمیشہ جامعہ کے ساتھ رہا ہے کہ جب کوئی اہم ضرورت پیش آتی ہے ،اللہ تعالیٰ غیب سے اس کی تکمیل کا انتظام اس طرح فرما دیتے ہیں کہ اللہ کے کچھ نیک بندوں کے دل میں اس ضرورت کا احساس ذال دیتے ہیں۔اور وہ اپنی آخرت کی بہبود کی خاطراز خود جامعہ کو اپنی زکوٰۃ،صدقات اور عطیات دے دیتے ہیں۔ہر مد کی رقم کو خاص اسی کے شرعی مصرف میں خرچ کرنے کاخصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔جامعہ اپنے تمام معاونین کے چندوں کی ،خواہ وہ ایک روپیہ ہی کیوں نہ ہو تہہ دل سے قدر کرتا ہے۔کیونکہ ان کا منشاء نام و نمود کے بجائے خالص رضائے الٰہی کا حصول ہوتاہے اور مخلص مسلمانوں کا تھوڑا تھوڑا چندہ ہی بڑی خیر وبرکت کا باعث ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور اس کی رحمت کی امید کرتے ہوئے اس کام کو شروع کیا جا چکا ہے ، اس ذات کی غیبی نصرت کے ذریعہ یہ منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہونچے گا ،ان شاء اللہ ۔ اِنَّہٗ لَطِیْفٌ بِعِبَادِہٖ فِی تَیْسِیْرِ کُلِّ عَسِیْرٍ،وَھُوَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَیْہِ التُّکْلَانُ۔ صدر دروازہ کی تعمیر: جامعہ کے صدر دروازہ کی تعمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے، فی الوقت جامعہ کی مسجد اسعد کے عقبی حصہ میں ایک عارضی دروازہ ہے جس سے آمد ورفت کا سلسلہ قائم ہے، مگر مستقل دروازہ کے لئے جامعہ کی مسجد اسعد کے سامنے کا نقشہ بنا ہوا ہے، اور وہیں سے روڈ کا کام شروع کیا گیا ہے، امید کہ جلد یہ تیار ہوجائے گا، پھر یہیں سے باضابطہ صدر دروازہ بننا ہے، جس کا کچھ کام ہوبھی گیاہے، اس پر ابھی تقریباً مزید ۵/ لاکھ کا صرفہ ہے۔ روڈپروجیکٹ : جامعہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج کی اراضی وسیع ہو نے کے باوجود ابھی تک باضابطہ پختہ سڑکوں کا نظم نہیں ہے۔طلبہ کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے انشاء اللہ سال رواں اس کا آغاز کرناہے،جس کا تخمینی صرفہ پچیس لاکھ (۲۵۰۰۰۰۰) سے زائد ہے۔ تفصیل کے لئے کلک کریں دارالقرآن : ۲۷/کمروں پر مشتمل ایک دو منزلہ عمارت زیر تعمیر ہے جس کی بقیہ دوسری منزل کے پلاسٹر کا کام جاری ہے ۸۰/ فیصد سے زائد کام ہو چکا ہے۔ تفصیل کے لئے کلک کریں

Jamia Husainia Madni Nagar Kishanganj
+91-9472477241, 9973918786
info@jamiah.in
www.jamiah.in

Copyright © 2019 Jamia Husainia Kishanganj                   Website Developed By : Madni Soft Solutions (08273074473)

  • QR Code
  • Donation
  • Whats App
  • Facebook
  • Youtube
  • Twitter
  • Instagram