10:29:25 PM, 10-Oct-2024
+91-9472477241, 9973918786     info@jamiah.in
اردو English हिन्दी
فارغین طلبہ پورٹل
اہم خبریں / حالات حاضرہ

برادران ملت اسلامیہ سے دردمندانہ اپیل (2020-05-09)

مخدوم ومکرم گرامی قدر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
خداکرےمزاج گرامی بعافیت ہو۔
رمضان المبارک کامقدس مہینہ ایک عظیم الشان نعمت خداوندی ہےاس مہینےمیں اللّٰہ کی رحمتیں ٹھاٹیں مارتی ہےاور نیکیوں کی دن رات بارش ہوتی ہے۔ رمضان کریم میں ہرنیکی کا سترگنازیادہ اجرملتاہے۔اس لیے ضرورت مندوں کی دل کھول کر مددکریں تاکہ لاک ڈاؤن کےاس تابناک ماحول میں کوئی اللّٰہ کا بندہ بھوکانہ رہ سکے۔
مدارس اسلامیہ کاسارانظام رمضان المبارک کے موقع پر دی جانے والی ملّت اِسلامیہ کے بہی خواہوں کی زکوٰۃ،صدقات،امداد اور دیگر عطیات پرمنحصرہوتا ہے، مگراس بار مُلک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سےاہل خیر حضرات تک مدارس و معاہد کے سفیروں اورنمائندوں کی رسائی ناممکن ہے،
لہٰذامدارس کایہ نظام کم سےکم متاثرہو،اس کی امانت براہ راست اُس اِدارہ بینک اکاؤنٹ میں ارسال فرمائیں يااُسےاپنے پاس محفوظ رکھ دیں تاکہ آنے والےسال میں مدارس،مساجد و مکاتب کودرپیش مسائل ومشکلات سےبچایاجاسکے۔
مدارس کی حیثیت دین کی قلعے ہیں،اورموجودہ حالات میں دینی اداروں کاتحفظ انتہائی ضروری ہے۔
20 سالوں سے ملّت اِسلامیہ کی خدمت میں مصروف"جامعہ حسینیہ مدنی نگرکشن گنج بہار" سیمانچل کی سرحدپرشمالی بہارکامعروف ادارہ ہے، جس میں دینیات،حفظ،کے علاوہ فارسی تا عربی چہارم تک کی تعلیم ہوتی ہے،
الحمدُللّہ اب تک جامعہ سے 850 سےزائدحفاظ تکمیل حفظ کر چُکےہیںاورسیکڑوں طلبہ یہاں سےعربی درجہ کی تکمیل کرنے کے بعد دارالعلوم،مظاہر العلوم وغیرہ میں داخلہ لیکراپنی فضیلت مکمل کرکےملک اور بیرونِ ممالک میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جامعہ میں (2019/20) اس سال517طلبہ ہاسٹل مقیم تھے،جنکی خدمت کے لیے 42 مخلص اساتذہ و کارکنان بحسن خوبی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں
ادارہ کی تعلیم وتربیت،قیام،طعام،اور اساتذہ کرام کی تنخواہوں میں خطیر مقدار خرچہ ہوتا ہے، موجودہ گرانی ومہنگائی کےپیشِ نظرسال رواں ایک کروڑ کاطےکیاگیا ہے
جو بلا شبہ صاحبِ جودوسخااورباتوفق اہلِ خیر کے تعاون سے اللّٰہ ربّ العزّت ہی پورا کرنے والا ہے۔اِنشاءاللّٰہ
رمضان المبارک کے موقع پر تمام اہلِ خیر حضرات سے دردمندانہ گزارش ہے کہ(100/200/500 جتنا آپ سے ہوسکے) جامعہ کی بھر پور تعاون فرمائیں،اپنے دوست و احباب کو بھی متوجہ فرمائیں اور اس پیغام کو ملّت کے بہی خواہوں تک پہنچائیں۔
بیشک اللّٰہ پاک اس کا پورا اجر آپ کو عطا فرمائےگا۔انّ اللّٰہ لا یضیع اجر المحسنین

والسّلام

مولانامحمد غیاث الدّین قاسمی
بانی و مہتمم: جامعہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج بہار
صدر: جمعیتہ علماء کشن گنج
چیئرمین: شیخ الاسلام ایجویشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ
 Bank details
JAMIA HUSSAINIA MADNI NAGAR
A/c 06961010000720
IFS code ORBC 0100696

رسید حاصل کرنے کے لیے اسکرین شورٹ لے كر نیچے دیئے گئے نمبر پر واٹس اپ کریں
9973014786/9973918786


درج ذیل خبر پڑھنے کے لئے ہیڈ لائن پر کلک کریں

Jamia Husainia Madni Nagar Kishanganj
+91-9472477241, 9973918786
info@jamiah.in
www.jamiah.in

Copyright © 2019 Jamia Husainia Kishanganj                   Website Developed By : Madni Soft Solutions (08273074473)

  • QR Code
  • Donation
  • Whats App
  • Facebook
  • Youtube
  • Twitter
  • Instagram