11:45:06 PM, 10-Oct-2024 |
جمعیۃ علماء کشن گنج کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت اور فتنہ شکیلیت کی روک تھام کے لئے ایک اہم میٹنگ نمونہ اسلاف حضر مولانا محمد غیاث الدین صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء کشن گنج کی دعوت پر جامعہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج میں حضرت مولانا ومفتی محمد صبیح اختر صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس میں علاقہ کے چیدہ وچنندہ علماء کرام نے شرکت کی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیۃ علماء بہار کے صدر محترم حضرت مولانا ومفتی محمد جاوید اقبال صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے شرکت ، آپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں تاج ختم نبوت کی حفاظت اور عقیدہ ٔ ختم نبوت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ تحفظ ختم نبوت یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کی حفاظت ہے، آپ نے مزید فرمایا کہ یہ امت کامتفقہ اور اجماعی مسئلہ ہے کہ ا س عقیدہ کو مانے بغیر کوئی بھی مؤمن نہیں رہ سکتا، اور جو اس کا انکار کرے وہ کافر ہے، اس کے کفر میں کوئی شک نہیں ، کیوں کہ یہ عقیدہ نصوص شرعیہ ، قرآن واحادیث سے متواتر طور پر ثابت شدہ ہے، انہوں نے آئے ہوئے علماء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اس علاقہ کشن گنج میں اکثریت میں ہیں اور علماء وحفاظ کی بہت بڑی تعداد اس علاقہ میں ہے ، اس کے باوجود ہمارے اس علاقہ میں یہاں کے سادہ لوح اور بھولے بھالے مسلمانوں کو بہت سے ایمان کے لٹیرے اپنے دام تزویر میں پھنسانے میں کامیاب ہو رہے ہیں یہ ہم لوگوں کے لئے لمحہ ٔ فکریہ ہے، انہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہمارے علاقہ میں قادیانیت کے ساتھ ساتھ شکیلیت کا فتنہ پنپ رہا ہے، ہم لوگ اس وقت اگر اس کی سد باب کے لئے کمر بستہ نہیں ہوئے تو آخرت کی پکڑ سے ہم بھی نہیں بچ پائیں گے، چنانچہ اس میٹنگ میں تشریف لائے اکابر علماء کرام کی رائے اور مشورہ کچھ تجاویز پاس ہوئیں اور ساتھ ہی ’’مجلس تحفظ ختم نبوت کشن گنج ‘‘ کے شعبہ کا باضابطہ قیام عمل میں آیا ، جس کا صدر دفتر جامعہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج میں بنایا گیا، صدر حضرت مولانا محمد غیاث الدین صاحب قاسمی، سرپرست حضرت مفتی محمد جاوید اقبال صاحب قاسمی ، اور جنرل سکریٹری وکنوینر مفتی محمد مناظر نعمانی صاحب قاسمی ، جناب محمد مسلم صاحب کوخازن نامزد کیا گیا، اس کے علاوہ ۱۳؍ علماء کرام کو رکن متعین کیا گیا، جن میں مفتی محمد صبیح اختر صاحب قاسمی، مفتی محمد عیسیٰ جامی صاحب قاسمی، مفتی محمد اظہار صاحب قاسمی ، قاری مسعود اختر صاحب، مولانا محمد خالد انور صاحب ، مولانا فیض الرحمن صاحب ندوی ، مولانا مرغوب الرحمن ، مولانا نفیس احمد قاسمی ، مولانا محمد اسلم قاسمی ، مفتی عبد لباری قاسمی ، مفتی محمد سلمان قاسمی ، مولانا مشفق صاحب قاسمی، وغیرہم قابل ذکر ہیں۔جب کہ اس میٹنگ میں مولانا نوید صاحب قاسمی، مولانا ریاض الدین صاحب قاسمی ، مولانا بلال احمد ،مفتی محمد دانش انور قاسمی،مفتی مناظر ذکی قاسمی،مفتی ازہد لطیف قاسمی،مفتی فرخ ادریس قاسمی، مفتی حسین ادریس قاسمی،مولانا سالک انور ندوی وغیرہم شریک رہے۔ اخیر میں صدر مجلس حضرت شیخ الحدیث صاحب مدظلہ کی دعا پر مجلس اپنے اختتام کو پہونچی۔
Jamia Husainia Madni Nagar Kishanganj
+91-9472477241, 9973918786
info@jamiah.in
www.jamiah.in