10:44:57 PM, 10-Oct-2024
+91-9472477241, 9973918786     info@jamiah.in
اردو English हिन्दी
فارغین طلبہ پورٹل
اہم خبریں / حالات حاضرہ

اپنے-اپنے گاؤں اورعلاقےمیں بھوکےپیاسے لوگوں کاخیال رکھیں، مزدور طبقہ اوریتیموںوبیواؤں کی ہرممکن مددکریں (2020-04-02)

اس وقت جبکہ پوری دنیا عالمی مہلک مرض"کورونا" کی وجہ سے پریشان ہےجو کہ ایک وائرس کی شکل میں ہے، جس کے شکار 9 لاکھ  سے زائد اب تک ہو چکے ہیں47 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہے،اورہندوستان بھی اس کی زد میں آچکا ہے، یہاں 2 ہزار کے قریب کیسیز پائے گئے اور کئی لوگوں کی موت بھی ہوئی، اب اس کی روک تھام کے لئے ملک میں ٢١ دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن ہے جس وجہ سے مزدور طبقے کے لوگ خاص کرکے ایتام و بیوگان کافی پریشان ہیں، کھانےکےلئےدانے دانے کو محتاج ہیں ، مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے لوگوں کی بھرپورمدداوررہنمائی کے ساتھ ان کی مالی تعاون بھی کریں، ایمرجنسی ریلیف یہی ہے کہ ان کی ہر طرح کی مدد کی جائے ، ورنہ "کورونا" سے زیادہ فاقہ کشی اور ڈروخوف سے جان جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ لہذاصاحب ثروت حضرات سے گزارش ہے کہ موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے اپنے گاؤں، علاقے میں بھوکے پیاسوں کا ہرممکن خیال رکھیں ، مزدور طبقہ اور ایتام و بیوگان کی مدد کریں ، اور اس جانب خود بھی متوجہ ہوں اور اہل خیر حضرات کو بھی توجہ دلائیں۔
جامعہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج بہار


درج ذیل خبر پڑھنے کے لئے ہیڈ لائن پر کلک کریں

Jamia Husainia Madni Nagar Kishanganj
+91-9472477241, 9973918786
info@jamiah.in
www.jamiah.in

Copyright © 2019 Jamia Husainia Kishanganj                   Website Developed By : Madni Soft Solutions (08273074473)

  • QR Code
  • Donation
  • Whats App
  • Facebook
  • Youtube
  • Twitter
  • Instagram